8 نومبر 2013 - 20:30
روس، شام کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی مخالفت

روس کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا ہےکہ روس شام کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا مخالف ہے۔

ابنا: روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائي کمیشن برائے پناہ گزیناں، عالمی ادارۂ صحت ، یونیسیف اور ریڈکراس کمیٹی اور شام کے ہمسایہ ممالک کے نمائندوں نے روسی وزیر خارجہ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کو مل کر شام کے عوام کو انسان دوستانہ امداد پہنچانا چاہیئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کےنمائندوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں، شام کے حالات کے بحرانی ہونے میں دخیل ہیں ۔ ان اداروں نے پابندیوں کے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔

.......

/169